پیر, اگست 25, 2025
ہومLatestبھارت، جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے ماں کو بیٹے کے سامنے...

بھارت، جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے ماں کو بیٹے کے سامنے زندہ جلا دیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ نکی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور چند ہی ماہ بعد سسرالیوں کی جانب سے جہیز کے لیے دبا اور تشدد شروع ہوگیا۔

انکی اور اس کی بہن کنچن کی شادی ایک ہی گھر میں ہوئی تھی، دونوں بہنیں سالوں سے جہیز کے لیے ظلم کا شکار تھیں۔ پولیس کے مطابق نکی کو اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اہل خانہ کے مطابق سسرال والے 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے تھے، اور جہیز میں دی گئی دیگر چیزوں کو بھی ناکافی قرار دیتے تھے۔ واقعے کے روز نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بچے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!