پیر, اگست 25, 2025
ہومLatestپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان نئی پیش رفت، 6 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں...

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان نئی پیش رفت، 6 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ دستخط کی تقریب ڈھاکا میں ہوئیں جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین بھی شریک ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی فارن سروس اکیڈمیز میں تعاون کی مفاہتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!