اتوار, اگست 24, 2025
ہومLatestوفاقی وزیر داخلہ کا رائیونڈ مرکز کا دورہ، تبلیغی جماعت کی دین...

وفاقی وزیر داخلہ کا رائیونڈ مرکز کا دورہ، تبلیغی جماعت کی دین اسلام کیلئے خدمات کو سراہا

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کی دین اسلام کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرون ممالک سے آنے والے وفود کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،جہاں بھی ویزے کا مسئلہ درپیش آیا، اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبلیغی مرکز رائیونڈ کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے تبلیغی جماعت کے اکابرین مولانا محمد احمد بٹلر، مولانا عبید اللہ خورشید، ڈاکٹر سلیم اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تبلیغی جماعت کے اکابرین نے وزیر داخلہ کو نومبر میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے نے کہاکہ یہ مہمان ہمارے لئے معزز ہیں اور ان کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی، وہ ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرتے ہیں اور انشا اللہ رواں برس بھی آئیں گے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی اجتماع کے منتظمین کو نیک کام جاری رکھنے کا اجر دے۔

اس موقع پر مولانا محمد احمد بٹلر نے کہا کہ سب نے اللہ تعالی کی جانب لوٹ جانا ہے اور ہمیں دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے، اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی بھلائی اور کامیابی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!