اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر27 اگست کو وزرائے اعلی کااجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملک کے 75سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعظم نے صورتحال کے پیش نظر 27 اگست کو چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر وزیر اعظم ہائوس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک میں انسداد پولیو اقدامات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔