جمعہ, اگست 22, 2025
ہومChinaچین کی بھارتی افراد کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کی بہتری...

چین کی بھارتی افراد کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی مخالفت

بیجنگ(شِنہوا)چین نے بھارت میں بعض افراد کی جانب سے تائیوان کے معاملے پر چین کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے اور چین-بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نےمعمول کی پریس بریفنگ میں ان اطلاعات پر ردعمل دیا جن کے مطابق بھارتی حکومتی ذرائع کی جانب سے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خارجہ امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر کے تائیوان کے معاملے پر بھارتی موقف کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ چین اس پر سخت تحفظات اور بھرپور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔

ماو نِنگ نے کہا کہ چین نے چینی اور بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ چینی فریق کے لئے بھارتی فریق کی جانب سے دی گئی نام نہاد "وضاحت” حیران کن تھی جو کہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ماؤ ننگ نے زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے جسے بھارت سمیت بین الاقوامی برادری نے قبول کیا ہے۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت ایک چین کے اصول کی سنجیدگی سے پاسداری کرے گا، حساس معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالے گا اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!