جمعہ, اگست 22, 2025
ہومLatestضمانت اس بات کا ثبوت ہے عدالتیں آج بھی حق و انصاف...

ضمانت اس بات کا ثبوت ہے عدالتیں آج بھی حق و انصاف کا فیصلہ دے سکتی ہیں، رہنماء پی ٹی آئی

پشاور: رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عدالتیں آج بھی حق اور انصاف کا فیصلہ دے سکتی ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کے فیصلے سے سپریم کورٹ کا سر بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق کی بنیاد پر ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عدالتیں آج بھی حق اور انصاف کا فیصلہ دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، ان سے ملاقات کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شبلی فراز کی عزت کیلئے سیٹ خالی چھوڑیں گے، ان کو نااہل کرنا اچھا فیصلہ نہیں، سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا غم وغصہ بڑھ رہاہے، جس کو بھی سزا ہوگی پی ٹی آئی اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!