جمعرات, اگست 21, 2025
ہومEnertainmentہربھجن سے شادی کی افواہوں کے باعث 4 فلموں سے ہاتھ دھونا...

ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے باعث 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، سابقہ اداکارہ گیتا بسرا

ممبئی: بھارت کی سابقہ اداکارہ گیتا بسرا نے کہاہے کہ میںنے اپنے شوہرہربھجن سنگھ سے شادی سے قبل 300 وکٹیں حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی، اسے پورا کرنے پر ہی ہم دونوں کی شادی ہوئی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہربھجن نے میرا ایک پوسٹر دیکھاتھا اور اسی وقت ان کو مجھ سے محبت ہوگئی، بعد ازاں ہربھجن نے یووراج سنگھ سے میرا نمبر مانگا اور مجھے میسج کردیا لیکن میں نے اس میسج کا جواب نہیں دیا کیونکہ مجھے کرکٹ یا کرکٹرز میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

گیتا نے کہاکہ بھارت کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد میں نے ہربھجن کو مبارکباد کے ساتھ اس میسج کا جواب دیا، بات آگے بڑھی تو ہربھجن نے پہلی ملاقات میں مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا، اس وقت میں 21 سال کی تھی اور بالی وڈ میں اپنے کیرئیرکی خواہشمند تھی۔

گیتا کے مطابق ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، آخر کار اس واقعے کے 10 ماہ بعد میں نے ہربھجن کو ایک شرط پر ہاں کہہ دیا ، میں نے ہربھجن سے شادی کیلئے شرط رکھی تھی کہ جس دن وہ 300 وکٹیں حاصل کر لیں گے میں ان سے شادی کر لوں گی اور کچھ ہی دنوں میں انہوں نے 300 وکٹیں حاصل کرلیں اور اسی وقت میں نے انہیں ہاں کہ دیا جس کے بعد ہماری شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!