جمعرات, اگست 21, 2025
ہومEnertainmentتشدد اور ظلم کبھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر زینب

تشدد اور ظلم کبھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر زینب

کراچی: فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے کہا ہے کہ تشدد اور ظلم کبھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتے، محبت عزت، خیال رکھنے اور مہربانی کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے، نہ کہ کسی کو مارنے یا ذلیل کرنے سے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر زینب نے کہا کہ میری نند نے مجھے سوشل میڈیا سے کچھ وائرل ویڈیوز بھیجیں، جن میں ایک ڈاکٹر یہ دعوی کر رہی تھیں کہ اگر کوئی شوہر بیوی کو مارتا یا اس پر ظلم کرتا ہے تو یہ دراصل اس کی محبت کی نشانی ہے اور عورت کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کے لیے اپنی خودداری کو بھی قربان کر دے، وائرل ویڈیوز میں ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عورت کو اپنے شوہر کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے تاکہ وہ باہر نہ دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ نفسیات کبھی یہ نہیں کہتی کہ عورت اپنی عزت چھوڑ دے اور کسی کو یہ نہیں کہا جانا چاہیے کہ وہ شادی کے لیے اپنی خودداری قربان کرے، کیونکہ ایک صحت مند رشتہ اعتماد، عزت اور تحفظ پر قائم ہوتا ہے، نہ کہ قابو پانے یا خوف پر۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹرز یا پروفیشنلز سوشل میڈیا پر اس طرح کی باتیں کریں گے تو اس سے تشدد کو معمول سمجھا جا سکتا ہے اور جرائم کی شرح بڑھ بھی سکتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ کسی کو نشانہ نہیں بنا رہیں اور نہ ہی نام لے رہی ہیں، لیکن واضح کرنا چاہتی ہیں کہ کسی بھی پہلو سے دیکھیں تو یہ خیالات غلط اور خطرناک ہیں، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عورتیں اکثر ایسی چیزیں برداشت کرتی ہیں اور ذہنی اذیت کا شکار ہوتی ہیں اور یہ کہنا کہ وہ اپنی عزت پر سمجھوتہ کریں ان کے دکھ میں اضافہ ہی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے جون 2024 میں ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل انہوں نے 2018 میں علیزے سلطان سے شادی کی تھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!