لیڈز: انگلش پریمیئر لیگ میںلیڈز یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایورٹن کی ٹیم کو 1-0گول سے شکست دیدی ، لوکاس نمیچا نیپنالٹی کک پر واحد گول کر کے اپنی ٹیم لیڈز یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ایلنڈ روڈ، لیڈز کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان لیڈز یونائیٹڈ کے لوکاس نمیچا کو میچ کے 84 ویں منٹ پر پنالٹی کک ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لوکاس نمیچا نے گیند کو جال میں پھنکتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایورٹن کے خلاف 1-0گول کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
اس فتح کے ساتھ ہی لیڈز یونائیٹڈ کو 3 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل ہوگئے۔ واضح رہے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز انگلینڈ میں ہو چکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔