منگل, اگست 19, 2025
ہومLatestاسلام آباد، راولپنڈی سمیت 5 اضلاع میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں...

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت 5 اضلاع میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت 5اضلاع کو سیف زون بنانے کیلئے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے، موبائل سم کا اجرا روکنے، لین دین یا جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے سٹامپ پیپرز کی فروخت پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، مری اور ہری پور کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی مستقبل میں دوبارہ آبادکاری کو روکنے کیلئے پلان تشکیل دیا جائے، مرتب ڈیٹا میں رہائشی پتہ ودیگر تفصیلات درج کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق اجازت نامے کے بغیر قیام کرنیوالے غیر ملکیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!