منگل, اگست 19, 2025
ہومLatestانسانی سمگلنگ، ملوث سمگلرز معاونت فراہمی پر ایف آئی اے اہلکاروں کو...

انسانی سمگلنگ، ملوث سمگلرز معاونت فراہمی پر ایف آئی اے اہلکاروں کو سزا دی گئی ہے، طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانی سمگلروں اور ایف آئی اے اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

منگل کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان اور سینیٹر دنیش کمار کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلروں اور اس میں معاونت کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کو سزا دی گئی ہے، بیرون ملک سے بھی انسانی سمگلروں کو وطن واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے، ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف ادارہ جاتی اور فوجداری کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 51 اہلکاروں کو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ہے، انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں 63ملازمین نامزد تھے ان میں سے 43 کو گرفتار کیا گیا اور 16 عدالتوں سے بری ہوئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!