پیر, اگست 18, 2025
ہومLatestنمیبیا کے طلبہ نے روایتی چینی طب کا بھرپور عملی تجربہ کرلیا

نمیبیا کے طلبہ نے روایتی چینی طب کا بھرپور عملی تجربہ کرلیا

وینڈ ہوک(شِنہوا) یونیورسٹی آف نمیبیا(یو این اے ایم) کے طلبہ کے ایک گروہ کے لئے جو چیز ابتدا میں تجسس اور ثقافتی حیرت کے طور پر شروع ہوئی، وہ روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) میں شمولیت سےنئے اعتماد میں بدل گئی۔ حال ہی میں انہوں نے کان کے ذریعے آکو پریشر  کا عملی تعارف حاصل کیا۔

نمیبیا میں چینی طبی ماہرین کی ٹیم نے اس ہفتے وینڈ ہوک میں یو این اے ایم میں واقع کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا جس کی قیادت ڈنگ جُومے نے کی۔

کئی طلبہ نے کان کا آکو پریشر صرف ٹی وی پر دیکھ رکھا تھا۔ سیشن کے دوران ڈنگ نے اس غیر تکلیف دہ ٹی سی ایم تکنیک کو مرحلہ وار سمجھایا کہ یہ کیسے کام کرتی ہے، کب استعمال کرنی چاہیے اور کن احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ طریقہ آکو پنکچر جیسا ہے لیکن سوئیوں کے بغیر۔ آکو پریشر میں انگلیوں یا جسم کے دوسرے حصوں سے دباؤ دیا جاتا ہے۔ مظاہرے کے دوران ٹیم نے کان کے مخصوص پوائنٹس پر بینز کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے تیاری، پوائنٹس کے تعین اور ان کے استعمال کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کی۔

لیکچر میں بتایا گیا کہ کس طرح کان کا آکو پریشر گردے، جگر اور پھیپھڑوں سے منسلک مقامات کو متحرک کرکے دائمی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد کرسکتا ہے ۔ طلبہ کو یہ بھی سکھایا گیا کہ یہ تکنیک بلند فشارِ خون، بے خوابی، ذیابیطس اور یادداشت بہتر بنانے میں بھی موثر ہوسکتی ہے۔

جب سیشن عملی شکل میں داخل ہوا تو ابتدائی شکوک دلچسپی میں بدل گئے۔ طلبہ کو براہ راست یہ تکنیک آزمانے کی دعوت دی گئی جس میں وہ ماہرین کی نگرانی میں شامل ہوئے اور فوری تاثرات کا اظہار کیا۔

چین نے 1996 سے اب تک 15 طبی ٹیمیں نمیبیا بھیجی ہیں جو نہ صرف صحت کے شعبے میں مدد دے رہی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعلقات کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!