لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے ڈیزل کے نرخ کم ہونے پر کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی عام آدمی کا حق ہے، استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔
مریم نواز شریف نے کمی کے بعد ترمیم شدہ کرایوں کا ٹیرف نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو سرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔