پیر, اگست 18, 2025
ہومEnertainmentمیرے خلوص اور سنجیدگی نے سسر کو قائل کیا، ایک ماہ میں...

میرے خلوص اور سنجیدگی نے سسر کو قائل کیا، ایک ماہ میں شادی طے پا گئی، اداکار فیصل قریشی

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میرے خلوص اور سنجیدگی نے سسر کو قائل کرلیا، ایک ہی ماہ میں شادی طے پا گئی۔

ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے ثنا کو فورا ہی شادی کی پیشکش کردی تھی، تاہم ثنا نے انہیں کہا کہ وہ پہلے میرے والد سے بات کریں۔ فیصل نے بتایا کہ میرے سسر ایک نہایت بااصول اور ڈسپلن والے انسان ہیں، انہوں نے مجھے بٹھا کر باقاعدہ انٹرویو لیا، اس دوران میں نے صاف کہہ دیا کہ میں اپنی زندگی کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتا ہوں اور بس وقتی تعلق نہیں چاہتا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے سسر صاحب کو کہا کہ اگر وقت ضائع کرنا ہوتا تو شوبز میں میرے پاس بہت سے آپشنز موجود تھے، لیکن میرا مقصد ایک مستحکم گھر اور خاندان بنانا ہے۔

واضح رہے فیصل قریشی بطور چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں آئے اور آج پاکستان کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں، اپنی زندگی کے معاملات کھل کر بیان کرنے میں جھجک محسوس نہیں کرتے، وہ اس وقت اہلیہ ثنا فیصل کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!