ماسکو: روس کے علاقے ریازن میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ھماکا گن پاوڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا، تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی۔