گوانگ ژو(شِنہوا)لندن میں قائم روزمرہ ضروریات کی اشیاء تیار کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی یونی لیور نے چین میں خوراک کی ہمہ جہت پیداوار کے اپنے پہلے مرکز کو فعال کردیا ہے، یہ اس کمپنی کی طرف سے چین میں جدید پیداواری اور ترسیلی نظام کےا نضمام کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی طرف ایک سنگ میل ہے۔
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع اس سہولت کو چین کے جنوبی علاقے میں یونی لیور کی عملی صلاحیتوں کوبڑھانے اور چینی منڈی میں ترسیلی نظام کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
اس نئے مرکز کے ساتھ ایک نقل و حمل پارک بھی کھولا گیا ہے جو یونی لیور کے خوراک کے کاروبار کی بین العلاقائی تقسیم کے ایک کلیدی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
یونی لیور فوڈ شمالی ایشیا کے جنرل منیجر جوائس ژو نے کہا کہ اس مرکز کے آغاز نے مستقبل کی ترقی کے حوالے سے ہمارا اعتماد بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی صلاحیت اور قدر میں اضافے کے لئے ماحول دوست پیداوار کو فروغ دے گی۔
