ہفتہ, اگست 16, 2025
ہومLatestآصفہ بھٹو کا ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں، سیلاب سے قیمتی...

آصفہ بھٹو کا ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں، سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں، سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنیوالے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں، انتظامیہ ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔

جاری بیان میں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزد کشمیر میں میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔

آصفہ بھٹو نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے بلندی درجات جبکہ زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاء کی۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنیوالے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں، انتظامیہ ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!