ہفتہ, اگست 16, 2025
ہومLatestخیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب سے انسانی جانوں کا ضیاع، ایاز صادق کا...

خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب سے انسانی جانوں کا ضیاع، ایاز صادق کا اظہار افسوس

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، متاثرین کے کرب اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے،جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، مشکل وقت میں صوبے کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتِ حال پوری قوم کیلئے امتحان ہے، سب مل کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں، عوام بالخصوص نوجوانوں متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!