کابل: طالبان نے افغانستان پر اپنے اقتدار کی چوتھی سالگرہ کا جشن منا تے ہوئے کابل میں پرچم بردار ریلی نکالی، طالبان ارکان بند امریکی سفارتخانے کے قریب ایک چوک پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے جھنڈے لہرائے اور آتشبازی کی۔
غیر ملکی میڈیا ہے مطابق 15 اگست 2021 کو دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالا۔ روس کی جانب سے حکومت کو باضابطہ تسلیم کیے جانے کی پہلی مثال سے طالبان کو حوصلہ ملا ہے اور انہیں امید ہے کہ دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔