جمعہ, اگست 15, 2025
ہومLatestیوم آزادی اشتہارات میں قائد اعظم کی تصاویر نہ لگانے پر اعظم...

یوم آزادی اشتہارات میں قائد اعظم کی تصاویر نہ لگانے پر اعظم نذیر تارڑ کا انکوائری کرانے کا اعلان

اسلام آباد: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یوم آزادی اشتہارات میں قائد اعظم کی تصاویر نہ لگانے پر انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔

جمعہ کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے سرکاری اشتہارات میں قائد اعظم کی تصاویر نہ لگانے کا معاملہ اٹھانے پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اشتہارات میں قائد اعظم کی تصویر نہ چھاپنے کے حوالے سے بات میرے علم میں اب آئی ہے، اس سے میری بھی دل آزاری ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر اشتہارات مختلف ادارے جاری کرتے ہیں، ہم سب بانی پاکستان کے پیروکار ہیں، معاملے کی باقاعدہ انکوائری کر کے ہائوس کو آگاہ کیا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!