جمعہ, اگست 15, 2025
ہومEnertainmentمیری پہلی شادی پر صرف ایک ہزار روپے خرچ ہوئے، بشری انصاری

میری پہلی شادی پر صرف ایک ہزار روپے خرچ ہوئے، بشری انصاری

کراچی: پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ 1978 میں میری پہلی شادی پر صرف ایک ہزار روپے خرچ ہوئے، نہ قرض لیا گیا، نہ زیورات بنوائے گئے اور نہ ہی فضول تقریبات ہوئیں۔

نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد نے گاڑی بیچنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ کار تمہارے کام آئے گی، زیورات نہیں اور قرض لے کر ولیمہ کرنے کی ضرورت نہیں، لوگ کھانا کھا کر چلے جائیں گے، قرض تمہارے سر رہ جائے گا۔

بشری انصاری نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے شادی کے بعد کبھی قرض نہیں رہا اور زندگی آسان رہی۔ انہوں نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہے، دکھاوا کرنے کا نہیں اور خوشی قرض میں نہیں، تعلق میں ہوتی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!