لاہور: اداکارہ صبا قمر نے خود کو گلوکار عاطف اسلم کا ہمدرد قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم نے صرف ایک روز قبل اپنے والد کو کھو دیا اور اس کے باوجود اگلے دن اسٹیج پر کھڑے ہوکر پرفارم کیا، یہ ہمت، عزم و احترام اور محبت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے لیے اپنے غم کو دل کی گہرائیوں میں چھپا کر لبوں پر مسکراہٹ رکھنا ایک مشکل کام ہے، میں اس درد کو جانتی ہوں، میں اسے سمجھ سکتی ہوں کیونکہ میں بھی اس سے گزر چکی ہوں۔