سرینگر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی کال پر کشمیری عوام نے مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں نے جگہ جگہ یومِ سیاہ کے بینرز، سیاہ جھنڈے اور پاکستانی پرچم آویزاں کئے ، کئی علاقوں میں بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی۔
حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کا جشن آزادی کشمیریوں کیلئے غلامی، جبری تسلط اور مظالم کی سیاہ یاد ہے، ہم اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ کشمیری قوم بھارتی تسلط کی قیدی نہیں بلکہ آزادی کی متلاشی ہے جبکہ کشمیری عوام نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں، عالمی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔