بدھ, اگست 13, 2025
ہومChinaمین لینڈ کی تائیوان کے ادارے کی جانب سے جاپانی جارحیت کے...

مین لینڈ کی تائیوان کے ادارے کی جانب سے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی تاریخ کو مسخ کرنے کی مذمت

بیجنگ (شِنہوا) مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کے ادارے "اکیڈیمیا ہسٹاریکا” کی جانب سے ایک حالیہ بیان میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں فتح کو چین-جاپان جنگ کا اختتام اور بعد از جنگ حوالگی قرار دینے پر شدید مذمت کی ہے۔

 ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات بدھ کے روز ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوال کے جواب میں کہی۔

 ژو نے کہا کہ یہ تحریف جان بوجھ کر جاپانی عسکری جارحیت کی بے رحمی کو کم ا ہم کر کے دکھاتی ہے، مزاحمتی جنگ کی جائز فطرت کو مسترد کرتی ہے اور اس کی تاریخی فتح کو نظر انداز کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف تاریخ سے لاعلمی کو ظاہر کرتا ہےبلکہ پوری قوم کی دی گئی قربانیوں کی توہین بھی ہے۔

ژو نے زور دیا کہ تائیوان کی واپسی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں حاصل ہونے والی فتح کا ایک اہم نتیجہ ہے جو تائیوان کے ہم وطنوں  سمیت تمام چینی عوام   کی غیرمتزلزل جدوجہد کے ذریعے حاصل ہونے والی عظیم کامیابی ہے اور اسے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کی جانب سے مشترکہ طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے تائیوان کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ تائیوان کی واپسی کی تاریخی کامیابیوں کا بھرپور دفاع کریں اور "تائیوان کی آزادی” اور بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت کریں۔

 ژو نے یہ بھی واضح کیا کہ بہت سے تائیوانی ہم وطنوں نے مین لینڈ پر فلم ڈیڈ ٹو رائٹس دیکھی ہے جو نان جنگ قتل عام کے دوران جاپانی جنگی مظالم کے تصدیق شدہ فوٹوگرافی شواہد پر مبنی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!