بدھ, اگست 13, 2025
ہومEnertainmentمحبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ بیماری مجھے بہت جلدی لگی تھی،...

محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ بیماری مجھے بہت جلدی لگی تھی، اداکارہ بشری انصاری

کراچی: سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ میںمحبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو مجھے بہت جلدی لگی تھی، یہ انسان کو مضبوط اور کمزور دونوں کرتی ہے، مجھے زیادہ تر یہ کمزور کرتی ہے، چاہے سامنے والا کوئی بھی ہو، اگر اس سے مجھے محبت ہے تو انہیں اس انسان کی فکر ہوتی ہے۔

ایک انٹرو یو میںانہوں نے بتایا کہ پہلی شادی ختم ہونے میں تاخیر کی وجہ مالی مجبوری نہیں تھی، کیونکہ وہ خود بھی اچھی خاصی کماتی تھیں، بلکہ اس وقت حالات ہی کچھ ایسے تھے کہ انہیں رشتہ ختم کرنے میں دیر ہوگئی، بیٹیاں بڑی ہو رہی تھیں، اس لیے انہیں یہ فیصلہ مناسب نہ لگا اور اسی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

اداکارہ کے مطابق اس دوران انہیں گھروالوں اور دوستوں کی بھی مکمل سپورٹ تھی لیکن انہوں نے خود ہی فیصلہ کرنے میں دیر کی۔ انہیں ایسا بھی لگتا ہے کہ اگر وہ جلدبازی میں فیصلہ کرلیتیں تو شاید ان سے کوئی غلط فیصلہ ہوجاتا۔

بشری انصاری نے کہا کہ اگر وہ کم عمری میں طلاق لے لیتیں تو ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد ان سے غلط فیصلہ ہوجاتا اور کسی غلط انسان سے ان کا واسطہ پڑجاتا، تو پھر وہ فیصلہ بھی انہیں بھگتنا پڑتا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!