بدھ, اگست 13, 2025
ہومLatestجام کمال سے آٹو انڈسٹری وفد کی ملاقات، پرانی گاڑیوں کی درآمد...

جام کمال سے آٹو انڈسٹری وفد کی ملاقات، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے بچانے کی اپیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے آٹو انڈسٹری کے مسائل کے فوری حل کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ جاری بیان کے مطابق وزیر تجارت جام کمال سے آٹو انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے وفاقی وزیر کو مسائل سے آگاہ کیا اور آٹو انڈسٹری کو پرانی گاڑیوں  کی درآمد سے بچانے کی اپیل کی۔

جام کمال نے وفد کو آٹو انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر کی ترقی و برآمدات کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹر یکٹر اور موٹر سائیکل کے بعد اب کاریں بھی برآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر پر ٹیرف آئندہ 54 سال میں بتدریج کم ہوں گے، امریکہ سے ٹیرف کمی معاہدے سے آٹو برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے آٹو انڈسٹری کو نئی انڈسٹریل پالیسی میں شمولیت کی دعوت دی اور مسائل کے فوری حل کیلئے وزارت تجارت، وزارت صنعت وپیداوار اور ایف بی آر نمائندگان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!