ٹرینیڈاڈ: قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ جلد وکٹیں گرنے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شائی ہوپ نے عمدہ اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہ سکے، جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی ہے۔
میچ کے بعد گفتگو میں ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے ہاتھوں میں تھا لیکن پھر ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس پانچواں بولرنہیں، صائم، سلمان 8 ، 8 اوورز کرتے ہیں۔