جمعرات, اگست 14, 2025
ہومLatestاسپورٹس کام کرنے کے لیے بہترین فیلڈ ہے، نورش صباح

اسپورٹس کام کرنے کے لیے بہترین فیلڈ ہے، نورش صباح

لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر نورش صباح نے کہا کہ اب پہلے وقت بدل چکا ہے۔ پاکستانی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد احساس ہوا ہے کہ یہ کام کرنے کے لیے بہترین فیلڈ ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اس ٹیلنٹ کو بہترین سہولیات کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے۔

نورش صباح کا کہنا تھا کہ خاص طورپر ویمنز کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے پر بھرپور توجہ دیں تو بہت آگے جاسکتی ہیں۔

سرکار نے انفراسٹرکچر بنا رکھا ہے، اس کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ہم کھیل کے شعبے کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔واضح رہے نورش صباح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی بی ایس 18 افسر ہیں اور اپنے کیریئر میں شاندار خدمات انجام دے چکی ہیں۔

انہوں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور گوجرانوالہ اور بطور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد انتظامی معاملات میں اپنی بصیرت اور قابلیت کا لوہا منوایا۔ نورش صباح اب اسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!