منگل, اگست 12, 2025
ہومLatestنیشنل پیڈل رینکنگ کپ، سیمی فائنل میچز (کل)، فائنل جمعرات کو ہوں...

نیشنل پیڈل رینکنگ کپ، سیمی فائنل میچز (کل)، فائنل جمعرات کو ہوں گے

کراچی: نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کے سیمی فائنل میچز (کل) بدھ جب کہ فائنل میچز جمعرات کو کھیلے جائیں گے، فاتح کھلاڑیوں کو 6 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ایکشن سے بھرپور مقابلے کراچی کے میدان اسٹیڈیم میں جاری ہیں، پیڈل ایشیا اور انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن کے تعاون سے منعقدہ ایونٹ کے ناک آوٹ میچز شروع ہوگئے، مینز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کچی برادرز اور پیڈل ماسٹرز آمنے سامنے آئیں گے، دوسرا کوارٹر فائنل لائنز اور ٹیم الللہ والا کا ہوگا، تیسرا کوارٹر کمار برادرز اور پیڈل اسٹار کا شیڈول ہے، چوتھے کوارٹر فائنل میں ٹیم ایس کے کا مقابلہ سعد اور نفیس سے ہوگا، ویمنز کیٹیگری میں پیڈل ٹیم کا سائرہ اور السا سے مقابلہ ہوگا، ویمنز کے دوسرے کوارٹر ایم یو وی اور ایس او ایس مد مقابل آئیں گی، ویمنز کے تیسرے کوارٹرمیں ماہ نور اور سحر کی ٹیم کا ایس فیکٹر سے مقابلہ ہوگا، ویمنز کے آخری کوارٹر فائنل میں سلینا اور مومینا کی ٹیم اسٹرائیکرز سے ٹکرائے گی۔

واضح رہے رینکنگ کپ کا انعقاد پاکستان پیڈل فیڈریشن کی جانب سے کروایا جارہا ہے جس میں اسے میدان پاکستان اور سندھ پیڈل کا تعاون حاصل ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!