واشنگٹن: سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر متوازن ہے، دار الحکومت میں پر تشدد جرائم کی شرح گزشتہ 30 برسوں کی کم ترین سطح پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ اپنی کارروائی کو جواز دینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جرائم کی شرح تاریخی حد تک نیچے آ چکی ہے۔
انھوں نے امریکی محکمہ انصاف کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2024 میں پر تشدد جرائم کی شرح 2023 کے مقابلے میں 35 فی صد کم ہوئی،ان میں قتل کے واقعات میں 32 فی صد، ڈکیتی میں 39 فی صد اور اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے کے واقعات میں 53 فی صد کمی شامل ہے۔