نئی دہلی: بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکا جس میں 18ہزار 4 سو 30 بچے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت سے مر رہے ہیں،اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے۔