منگل, اگست 12, 2025
ہومLatest4روز میں فتنہ الہندوستان کے 50 خوارج کی ہلاکت، صدر مملکت کی...

4روز میں فتنہ الہندوستان کے 50 خوارج کی ہلاکت، صدر مملکت کی سیکیورٹی فورسز کی تعریف

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے 4 روز میں فتنہ الہندوستان کے 50 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جاری بیان میں صدر مملکت نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چار روز میں 50دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام و ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!