لان ژو(شِنہوا)صرف 48 گھنٹے میں چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لِن شیا ہوئی خودمختار پریفیکچر سے تازہ پھول کاٹ کر قازقستان کے شہر الماتے میں گلدانوں میں رکھے جا سکتے ہیں۔
اس سال چین کے اندرونی خطے میں لگائے جانے والے پھولوں کے کاروبارنے نہ صرف مقامی منڈیوں میں فروغ پایا بلکہ وسطی ایشیائی منڈی میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ جس کا سہرا جدید زرعی ٹیکنالوجیز، آسان کسٹمز خدمات اور کولڈ سٹوریج نقل وحمل کو جاتا ہے۔
لِن شیا شہر جو لِن شیا خود مختار پریفیکچر میں واقع ہے، روایتی طور پر پھولوں کی کاشت کے لئے معروف علاقہ نہیں رہا لیکن حال ہی میں اس نے وافر دھوپ، دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق اور ٹھنڈی گرمیاں جیسے اپنے منفرد ماحولیاتی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پھولوں کی کاشت کے لئے ایک سازگار ماحول تخلیق کیا ہے۔
حالیہ سالوں میں یہ شہر خود کو پھولوں کے دلفریب دارالحکومت اور پارک سٹی کے طور پر تعمیر کر رہا ہے۔اس نے فعال طور پر زرعی ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ دیا ہے، تازہ کاٹے گئے پھولوں کی صنعت کو بھرپور ترقی دی ہے۔
لِن شیا شہر میں یی نونگ فلاور پورٹ کے معیاری کاشت مرکز میں گلاب کے پھول سارا سال کھلتے رہتے ہیں۔اس مرکز کے جدید گرین ہاؤسز جدید تکنیکی سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں خود کار ماحولیاتی کنٹرول نظام، پانی اور کھاد کے مربوط نظام شامل ہیں۔
اس وقت یہ مرکز 10 اقسام اور 8 مختلف رنگوں کے گلاب کاشت کرتا ہے۔اس کی یومیہ پیداوار ایک لاکھ 80 ہزار پھولوں کی ڈنڈیا ں ہے جبکہ ماہانہ پیداوار 6 کروڑ ڈنڈیوں سے زیادہ ہے۔ یہ تازہ کاٹے گئے گلاب اندرون ملک بڑے شہروں اور غیر ملکی منڈیوں میں فروخت کئے جاتے ہیں۔
مرکز کے گلاب کے پھولوں کی فروخت کی ذمہ دار کمپنی گانسو ہوا ژی ژو ٹریڈنگ کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر لی زی تیان نے بتایا کہ یہ گلاب گہرے رنگوں اور موٹی پتیوں والے ہیں اور یہ دوسرے پھولوں کے مقابلے میں گلدان میں تین سے پانچ دن زیادہ تروتازہ رہتے ہیں ۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link