منگل, اگست 12, 2025
ہومLatestبھارتی سپریم کورٹ کا نئی دہلی انتظامیہ کو تمام آوارہ کتے پکڑ...

بھارتی سپریم کورٹ کا نئی دہلی انتظامیہ کو تمام آوارہ کتے پکڑ کر شیلٹرز میں منتقل کرنے کا حکم

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی انتظامیہ اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کو فوری طور پر آوارہ کتوں کو پکڑ کر جراثیم سے پاک اور انہیں مستقل بنیادوں پر شیلٹرز میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت عظمی نے کہا ہے کہ نئی دہلی کو کتوں سے پاک کرنے کے احکامات پر کسی قسم کے سمجھوتے کے بغیر عمل کیا جائے، اگر کوئی بھی فرد یا ادارہ ان اقدامات کی مخالفت کرے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ریبیز سے بچا وکے لیے یہ اقدامات بے حد ضروری ہیں۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ ذاتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفاد کے لیے کیا، ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ریبیز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے بچے کتوں کے کاٹنے سے بے خوف ہو کر آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ متعلقہ ادارکو یہ کام کیسے، کس طرح اور کہاں سے کرنا ہے، یہ فیصلہ خود کریں اور اگر اس کے لیے کسی فورس کی ضرورت ہے تو اسے بھی فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ عدالت نے یہ احکامات بھی جاری کیے کہ 6 ہفتوں کے اندر نئی دہلی کے 5000 آوارہ کتوں کو پکڑا جائے اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی سول انتظامیہ اور این سی آر کو حکم دیا ہے کہ 8 ہفتوں کے اندر اندر آوارہ کتوں کے لیے شیلٹرز قائم کیے جائیں اور مطلوبہ اسٹاف بھرتی کر کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی مدد سے یہ یقینی بنایا جائے کوئی بھی کتا جراثیم سے پاک کیے بغیر نہ رہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!