اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں رضا کاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میں وزیرعظم نے جاں بحق رضاکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کی خاطر جان قربان کرنے والے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے زخمی رضاکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کرتے ہوئے بہترین طبی امداد فراہمی کی ہدایت کی۔