پیر, اگست 11, 2025
ہومLatestبھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا، بھارتی چیف کا بیان بوکھلاہٹ...

بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا، بھارتی چیف کا بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، رانا تنویر حسین

لاہور: فاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکاہے، بھارتی چیف کا بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے، عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، نوجوان قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کو اپنی زندگی میں رول ماڈل بنائیں ، کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام مکمل طور پر مطمئن ہیں، ،جلد اس ملک کو عظیم معاشی قوت بنائیں گے جس کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاشبہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اس ملک خداداد کے حصول کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے لازوال قربانیاں دی ہیں،علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کے نتیجہ میں بر صغیر کے مسلمان مسلم لیگ کے جھنڈے تلے یکجا ہوئے جس کی بدولت 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کے طور پر ابھرا، اس آزادی کی ہی بدولت آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے 3 ماہ گزرنے کے بعد بھارتی ایئر چیف کی جانب سے بھارت کی جانب سے 6 پاکستا نی طیارے مار گرانے کا بیان جھوٹ پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، عالمی سطح پر تنہائی کی وجہ سے بھارت بو کھلاہٹ میں مبتلا ہوچکا ہے، جنگیں جھوٹ نہیں بلکہ پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں، ہر آنے والا دن مودی سرکار اور بھارت کے لیے سبکی کا باعث بن رہا ہے،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،یہ ملک قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے،کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!