پیر, اگست 11, 2025
ہومLatestچینی سفارت خانہ کی جی سیون کے ہانگ کانگ سے متعلق غلط...

چینی سفارت خانہ کی جی سیون کے ہانگ کانگ سے متعلق غلط بیانات کی مذمت

لندن (شِنہوا) برطانیہ میں چین کے سفارت خانہ نے گروپ آف سیون(جی 7) کے ہانگ کانگ سے متعلق حالیہ غلط بیانات کی مذمت کی ہے۔

سفارت خانہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ  برطانیہ سمیت کچھ ممالک کے ایک گروپ کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کی پولیس کے قانون نافذ کرنے والے اقدامات کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی میں سنگین مداخلت ہیں، ہم ایسے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بات ہانگ کانگ پولیس فورس کی جانب سے 25 جولائی کو 19 مفرور چین مخالف عناصر کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹس کے حوالے سےجی 7 کے  بیانات کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ ایس اے آرحکومت کی قانون کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہانگ کانگ پولیس کے قانون کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اقدامات کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان ممالک کی ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی میں مداخلت کرنے کے لئے ملی بھگت صرف انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے مسائل پر ان کے دوہرے معیار اور منافقت کو مزید بے نقاب کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت کے عزم اور ارادے کو مزید تقویت ملے گی کہ وہ ہانگ کانگ کو قانون کے مطابق چلائے اور جرائم کو سزا دے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ مجرموں کو بچانے کے لیے بہانے بنانا بند کریں اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!