پیر, اگست 11, 2025
ہومLatestغزہ میں قحط، دو بچوں سمیت مزید 5 جاں بحق، بھوک سے...

غزہ میں قحط، دو بچوں سمیت مزید 5 جاں بحق، بھوک سے اموات کی تعداد 217 ہوگئی

غزہ: غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹوں میں قحط اور غذائی قلت کی وجہ سے دو بچوں سمیت مزید 5 جاں بحق ہو گئے۔ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بھوک اور غذائی قلت سے جاں بحق افراد کی تعداد 217 ہو گئی ہے جن میں 100 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی کی آبادی جو تقریبا 2.4 ملین افراد پر مشتمل ہے کو خوراک، پانی اور صحت کی دیکھ بھال کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ مارچ کے اوائل میں کراسنگ کی تقریبا مکمل بندش کے بعد سے انسانی امداد کے داخلے پر مسلسل سخت پابندیاں ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے حال ہی میں غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی قلت کے واقعات میں دگنا ہونے کی تنبیہ کی ہے۔ اس کی وجہ سامان کی شدید قلت ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!