ہفتہ, اگست 9, 2025
ہومLatestشہباز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، بلوچستان میں امن وامان صورتحا...

شہباز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، بلوچستان میں امن وامان صورتحا ل پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ،عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو تعلیم، روزگار مواقع کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

جاری بیان کے مطابق ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!