ہفتہ, اگست 9, 2025
ہومLatestپنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد قرضوں سے آزاد، یومیہ 25 کروڑ روپے...

پنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد قرضوں سے آزاد، یومیہ 25 کروڑ روپے سود ادائیگی سے بھی نجات

لاہور: پنجاب حکومت نیشنل بینک کو13.8ارب کی آخری قسط ادا کر کے3دہائیوں بعد قرضوں سے آزاد ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے گندم خریداری و سبسڈی کی مد میں نیشنل بینک سے لئے گئے 675ارب روپے کے قرض کی مکمل ادائیگی کر دی ہے، آخری قسط کے طور پر نیشنل بینک کو 13ارب 80 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے جس کے بعد روزانہ 25 کروڑ روپے سود کی ادائیگی سے بھی عوام کو نجات مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بینکوں کی جانب سے قرض کو رول اوور کرنے کی تمام درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق بروقت ادائیگی نہ کرنے پر حکومت کو ہر ماہ 50 کروڑ روپے سود دینا پڑتا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!