تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں، اسے حماس سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کو غیر مسلح کر کے پرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی جس میں فلسطینی اتھارٹی، حماس یا کسی دہشت گرد تنظیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں مددگار ثابت ہوگا۔دوسری جانب حماس ترجمان نے واضح کیا ہے کہ غزہ پر قبضہ آسان نہیں ہوگا،اسرائیل کو مہم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔