واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ٹرمپ مشرق وسطی میں اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا منصوبہ زیر غو ر نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیویڈ لیمی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ نہیں جانتا غزہ میں فعال حکومت کی عدم موجودگی میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کیا مطلب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،صدر ٹرمپ کے اہداف واضح ہیں وہ مشرقِ وسطی میں اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔