ہفتہ, اگست 9, 2025
ہومLatestآذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ، وزیراعظم کا خیر مقدم

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ، وزیراعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ یہ تاریخی پیشرفت جنوبی قفقاز کیلئے نئے دور کا آغاز ہے جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے، یہ معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو اس تاریخی معاہدے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ایک پرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں ان کی دانائی، دور اندیشی اور بصیرت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے اور اس تاریخ ساز لمحے پر ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شہبازشریف نے لکھا کہ ہم اس معاہدے کیلئے فریقین کو قریب لانے اور نتیجہ خیز سمجھوتہ طے کرانے میں امریکہ خصوصا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سہولت کار کردار کو بھی سراہتے ہیں، یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی انضمام کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا امید ہے مکالمے کی یہ روح طویل المدتی تنازعات کا شکار دیگر خطوں کیلئے بھی مشعل راہ بنے گی ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!