ہفتہ, اگست 9, 2025
ہومLatestکمبوڈیا نے چین کو ہوائی جہاز کے ذریعے تازہ ڈوریان پھلوں کی...

کمبوڈیا نے چین کو ہوائی جہاز کے ذریعے تازہ ڈوریان پھلوں کی پہلی کھیپ بھیج دی

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی وزارت  تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ کمبوڈیا نے  گزشتہ روز چین کو تازہ ڈوریان پھلوں کی پہلی  کھیپ فضائی راستے سے روانہ کردی ہے۔

وزارت تجارت میں سیکرٹری آف سٹیٹ بون سراک مونی نے بتایا کہ 2 ٹن تازہ ڈوریان کمبوڈیا کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر کمبوڈیا کے ذریعے چین کے وسطی صوبے ہینان کو برآمد  کئے گئے ہیں۔

ایک پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ میرے خیال میں فضائی راستے سے تازہ ڈوریان کی برآمد ایک موثر طریقہ ہے کیونکہ کمبوڈیا سے چین کے صوبے ہینان تک پہنچنے میں صرف 4 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس طرح چینی صارفین ہمار ے تازہ ڈوریان پھلوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کمبوڈیا کے تازہ ڈوریان جولائی کے وسط سے چین کو براہ راست برآمد کئے جا رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!