جمعہ, اگست 8, 2025
ہومChinaمادر وطن سے غداری پر تاریخ محاسبہ کرے گا، چینی مین لینڈ...

مادر وطن سے غداری پر تاریخ محاسبہ کرے گا، چینی مین لینڈ کا ڈی پی پی حکام کو انتباہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے لائی چھنگ۔ تے کی زیر قیادت تائیوان ڈیمو کریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ مادر وطن کے ساتھ غداری کرنے پر تاریخ ان کا سخت محاسبہ کرے گی۔

سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ انتباہ اپنی پریس بریفنگ میں لائی کی طرف سے کیتاگلان فورم میں تائیوان کی آزادی کے متعلق علیحدگی پسند ریمارکس کےحوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریر کے ذریعے لائی نے ایک مرتبہ پھرامن کو سبوتاژ کرنے، جنگ کو ہوا دینے اور فساد پھیلانے والے کے طور اپنی حقیقی فطرت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لائی نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے انہوں نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے پورے جزیرے میں مستقل طور پر سبزدہشت کا ماحول نافذ کیا ہوا ہے،ان افراد اور تنظیموں کو دبایا اور نشانہ بنایا جایا رہا ہے جو آبنائے پار تعلقات کی ترقی کی وکالت کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!