جمعرات, اگست 7, 2025
ہومLatestقومی اسمبلی، حکومت کی امریکی ٹیرف عائد ہونے سے ایک ارب ڈالر...

قومی اسمبلی، حکومت کی امریکی ٹیرف عائد ہونے سے ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید کر کردی جبکہ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس میں سیکرٹریز کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سیکرٹریز پیش نہ ہوئے تو سخت ایکشن لوں گا، سارا سارا دن یہاں بٹھائے رکھوں گا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف عائد ہونے سے ملک کو ایک ارب ڈالرکا نقصان ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29فیصد سے کم کر کے 19فیصد کر دیا ہے، ٹیرف کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری خزانہ کو ایوان میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر سٹیٹ بینک کو بھی طلب کرنا پڑا تو کریں گے۔سپیکر نے چیئرمین فنانس کمیٹی کو بھی سیکرٹری اور گورنر سٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات کر دی۔

سپیکر ایاز صادق نے وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری کو آفیسرز لابی سے باہر بھجواتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو انتہائی غیرسنجیدہ لیا جا رہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں جس پر سپیکر نے کہا کہ آئندہ انتہائی سخت ایکشن لوں گا، سیکرٹریز کو سارا، سارا دن یہاں بٹھائے رکھوں گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!