بدھ, اگست 6, 2025
ہومChinaہانگ کانگ کی سرحد پار ویلتھ مینجمنٹ کنیکٹ 2.0 میں ایک لاکھ...

ہانگ کانگ کی سرحد پار ویلتھ مینجمنٹ کنیکٹ 2.0 میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد سرمایہ کار شامل

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ مالیاتی اتھارٹی (ایچ کے ایم اے) کے چیف ایگزیکٹو ایڈی یوئے نے کہا ہے کہ جون 2025 تک ایک لاکھ 60 ہزارسے زائد انفرادی سرمایہ کار ویلتھ مینجمنٹ کنیکٹ 2.0 (ڈبلیو ایم سی) میں حصہ لے چکے ہیں جو ڈبلیو ایم سی 1.0 کے مقابلے میں 120 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کا ردعمل حوصلہ افزا رہا ہے۔

ایڈی یوئے کے مطابق ساؤتھ باؤنڈ سکیم کے تحت ہانگ کانگ کے شریک مالیاتی اداروں میں رکھی گئی سرمایہ کاری کی مارکیٹ قدر 16 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی ہے جو ڈبلیو ایم سی 1.0 کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا زائد ہے۔

یوئے نے کہا کہ جیسے جیسے ساؤتھ باؤنڈ سکیم کے سرمایہ کار ہانگ کانگ کی مالیاتی مصنوعات سے زیادہ مانوس ہو رہے ہیں اور تنوع پر زیادہ زور دے رہے ہیں، ان کی توجہ ڈیپازٹس سے ہٹ کر فنڈز اور بانڈ مصنوعات کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے میں سرحد پار ویلتھ مینجمنٹ کنیکٹ سکیم کا باقاعدہ آغاز ستمبر 2021 میں ہوا تھا جس کے بعد 26 فروری 2025 کو ڈبلیو ایم سی 2.0 کا آغاز ہوا۔

ڈبلیو ایم سی 2.0 کو گزشتہ سال سرحد پار انفرادی ویلتھ مینجمنٹ کے لئے متعارف کرایا گیا جو کہ زیادہ سرمایہ کار کوٹے، وسیع تر مالیاتی مصنوعات، سرمایہ کار کی اہلیت کے نرم معیار، شریک اداروں کی وسعت اور بہتر سیلز اور پروموشن انتظامات جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!