منگل, اگست 5, 2025
ہومEnertainmentکیل مہاسوں کے علاج کیلئے صبح سویرے اپنا ہی تھوک استعمال کرتی...

کیل مہاسوں کے علاج کیلئے صبح سویرے اپنا ہی تھوک استعمال کرتی ہوں، اداکارہ تمنا بھاٹیہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کہا ہے کہ وہ کیل مہاسوں کے علاج کے طور پر صبح سویرے اپنا ہی تھوک استعمال کرتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا دانوں کے علاج کیلئے برش سے بھی پہلے منہ میں آنے والا لعاب کام کرتا ہے اور یہ بات سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں ڈاکٹر نہیں ہوں لیکن یہ میرا ذاتی طور پر کیا گیا تجربہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سائنس ضرور ہے کیونکہ جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کاجسم رات بھر کے دوران منہ میں کافی اینٹی بیکٹیریل عناصر پیدا کرچکا ہوتا ہے۔

تمنا نے مزید کہا کہ آپ کا جسم بیکٹیریا کے خلاف راتوں رات دفاع کرتا ہے، نتیجتا صبح سویرے ہماری آنکھوں میں لیس دار سیال موجود ہوتا ہے، ہماری ناک بھری ہوئی ہوتی ہے، حتی کہ ہمارے منہ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اگر آپ صبح کے وقت اس تھوک کو استعمال کرتے ہیں تو یہ فوری طور پر آپ کے پمپلوں کو خشک کر دے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!