بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے ایک ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ جاپانی ماہی گیر بحری جہاز کو چین کے دیاؤ یو داؤ جزیرے کی علاقائی پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد نکال دیا گیا ہے۔
سی سی جی ترجمان گان یو کے مطابق یکم اگست سے 4 اگست کے دوران یہ جہاز غیر قانونی طور پر ان پانیوں میں داخل ہوا جس پر چینی کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق ضروری کنٹرول اقدامات کئے، وارننگز جاری کیں اور آخرکار جہاز کو علاقائی حدود سے باہر نکال دیا۔
گان یو نے زور دے کر کہا کہ دیاؤ یو داؤ جزیرہ اور اس سے ملحقہ جزائر چین کا موروثی علاقہ ہیں اور جاپان پر زور دیا کہ وہ ان پانیوں میں تمام غیر قانونی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سی سی جی دیاؤ یو داؤ جزیرے کی علاقائی پانیوں میں قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link