منگل, اگست 5, 2025
ہومLatestیوم شہدائے، محسن نقوی کا پولیس شہداء کو خراج عقیدت

یوم شہدائے، محسن نقوی کا پولیس شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بہادری سے لڑتے جانیں نچھاور کرنیوالے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

یوم شہداء پولیس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، 4اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان عظیم محافظوں کو سلام جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہوگئے، دہشت گردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن و تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، ایس ایس پی اشرف مارتھ، کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ضمیر کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ نہ ہم پولیس شہدا کو بھولیں گے، نہ ان کے خاندانوں کو تنہا ء چھوڑیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!